زبُو 98:2-7 Urdu Bible Revised Version (URD)

2. خُداوند نے اپنی نجات ظاہِر کی ہے۔اُس نے اپنی صداقت قَوموں کے سامنے نمایاں کی ہے۔

3. اُس نے اِسرائیل کے گھرانے کے حق میں اپنیشفقت و وفاداری یاد کی ہے۔اِنتہایِ زمِین کے لوگوں نے ہمارے خُدا کی نجاتدیکھی ہے۔

4. اَے تمام اہلِ زمِین! خُداوند کے حضُور خُوشی کا نعرہ ماروللکارو اور خُوشی سے گاؤ اور مدح سرائی کرو۔

5. خُداوند کی سِتایش سِتار پر کرو۔سِتار اور سُرِیلی آواز سے۔

6. نرسِنگے اور قرنا کی آواز سےبادشاہ یعنی خُداوند کے حضُور خُوشی کا نعرہ مارو۔

7. سمُندر اور اُس کی معمُوری شور مچائیںاور جہان اور اُس کے باشِندے۔

زبُو 98