زبُو 90:1-6 Urdu Bible Revised Version (URD)

1. یا رب! پُشت در پُشتتُو ہی ہماری پناہ گاہ رہا ہے۔

2. اِس سے پیشتر کہ پہاڑ پَیدا ہُوئےیا زمِین اور دُنیا کو تُو نے بنایا۔ازل سے ابد تک تُو ہی خُدا ہے۔

3. تُو اِنسان کو پِھر خاک میں مِلا دیتا ہےاور فرماتا ہے اَے بنی آدم! لَوٹ آؤ۔

4. کیونکہ تیری نظر میں ہزار برس اَیسے ہیںجَیسے کل کا دِن جو گُذر گیااور جَیسے رات کا ایک پہر۔

5. تُو اُن کو گویا سَیلاب سے بہا لے جاتا ہے ۔وہ نِیندکی ایک جھپکی کی مانِند ہیں۔وہ صُبح کو اُگنے والی گھاس کی مانِند ہیں۔

6. وہ صُبح کو لہلہاتی اور بڑھتی ہے۔وہ شام کو کٹتی اور سُوکھ جاتی ہے۔

زبُو 90