7. لیکن خُداوند ابد تک تخت نشِین ہے۔اُس نے اِنصاف کے لِئے اپنا تخت تیّار کِیا ہے
8. اوروُہی صداقت سے جہان کی عدالت کرے گا ۔وہ راستی سے قَوموں کا اِنصاف کرے گا۔
9. خُداوند مظلُوموں کے لِئے اُونچا بُرج ہو گا۔مُصِیبت کے ایّام میں اُونچا بُرج
10. اور وہ جو تیرا نام جانتے ہیں تُجھ پر توکُّل کریں گےکیونکہ اَے خُداوند! تُو نے اپنے طالِبوں کو ترکنہیں کِیا ہے ۔
11. خُداوند کی سِتایش کرو جو صِیُّون میں رہتا ہے۔لوگوں کے درمِیان اُس کے کاموں کو بیان کرو
12. کیونکہ خُون کی پُرسِش کرنے والا اُن کویادرکھتا ہے۔وہ غرِیبوں کی فریاد کو نہیں بُھولتا۔
13. اَے خُداوندمُجھ پر رحم کر!تُو جو مَوت کے پھاٹکوں سے مُجھے اُٹھاتا ہےمیرے اُس دُکھ کو دیکھ جو میرے نفرت کرنےوالوں کی طرف سے ہے۔
14. تاکہ مَیں تیری کامِل سِتایش کا اِظہار کرُوں ۔صِیُّون کی بیٹی کے پھاٹکوں پرمَیں تیری نجات سے شادمان ہُوں گا۔
15. قَومیں خُود اُس گڑھے میں گِری ہیں جِسے اُنہوںنے کھودا تھا ۔جو جال اُنہوں نے لگایا تھا اُس میں اُن ہی کاپاؤں پھنسا۔