34. مَیں اپنے عہد کو نہ توڑُوں گااور اپنے مُنہ کی بات کو نہ بدلُوں گا۔
35. مَیں ایک بار اپنی قُدُّوسی کی قَسم کھا چُکا ہُوں۔مَیں داؤُد سے جُھوٹ نہ بولُوں گا۔
36. اُس کی نسل ہمیشہ قائِم رہے گیاور اُس کا تخت آفتاب کی مانِند میرے حضُورقائِم رہے گا۔
37. وہ ہمیشہ چاند کی طرحاور آسمان کے سچّے گواہ کی مانِند قائِم رہے گا ۔ (سِلاہ)