زبُو 86:1-14 Urdu Bible Revised Version (URD)

1. اَے خُداوند! اپنا کان جُھکا اور مُجھے جواب دے۔کیونکہ مَیں مِسکِین اور مُحتاج ہُوں۔

2. میری جان کی حِفاظت کر کیونکہ مَیں دِین دار ہُو ں ۔اَے میرے خُدا! اپنے بندہ کو جِس کا توکُّل تُجھپرہے بچا لے۔

3. یا رب! مُجھ پر رحم کرکیونکہ مَیں دِن بھر تُجھ سے فریاد کرتا ہُوں۔

4. یا رب! اپنے بندہ کی جان کو شاد کردےکیونکہ مَیں اپنی جان تیری طرف اُٹھاتا ہُوں ۔

5. اِس لِئے کہ تُو یا رب!نیک اور مُعاف کرنے کو تیّارہےاور اپنے سب دُعا کرنے والوں پر شفقت میں غنی ہے۔

6. اَے خُداوند! میری دُعا پر کان لگا۔اور میری مِنّت کی آواز پر توجُّہ فرما۔

7. مَیں اپنی مُصِیبت کے دِن تُجھ سے دُعا کرُوں گا۔کیونکہ تُو مُجھے جواب دے گا۔

8. یا رب! معبُودوں میں تُجھ سا کوئی نہیںاور تیری صنعتیں بے مِثال ہیں۔

9. یا رب! سب قَومیں جِن کو تُو نے بنایا آ کر تیرےحضُور سِجدہ کریں گیاور تیرے نام کی تمجِید کریں گی۔

10. کیونکہ تُو بزُرگ ہے اور عجِیب و غرِیب کام کرتا ہے ۔تُو ہی واحِد خُدا ہے۔

11. اَے خُداوند! مُجھ کو اپنی راہ کی تعلِیم دے ۔مَیں تیری راستی میں چلُوں گا۔میرے دِل کو یکسُوئی بخش تاکہ تیرے نام کا خَوف مانُوں۔

12. یا رب! میرے خُدا! مَیں پُورے دِل سے تیریتعرِیف کرُوں گا۔مَیں ابد تک تیرے نام کی تمجِید کرُوں گا۔

13. کیونکہ مُجھ پر تیری بڑی شفقت ہےاور تُو نے میری جان کو پاتال کی تہہ سے نِکالا ہے۔

14. اَے خُدا! مغرُور میرے خِلاف اُٹھے ہیںاور تُند خُو جماعت میری جان کے پِیچھے پڑی ہےاور اُنہوں نے تُجھے اپنے سامنے نہیں رکھّا۔

زبُو 86