زبُو 85:1-4 Urdu Bible Revised Version (URD)

1. اَے خُداوند! تُو اپنے مُلک پر مہربان رہا ہے۔تُو یعقُوب کو اسِیری سے واپس لایا ہے۔

2. تُو نے اپنے لوگوں کی بدکاری مُعاف کر دی ہے۔تُو نے اُن کے سب گُناہ ڈھانک دِئے ہیں ۔ (سِلاہ)

3. تُو نے اپنا غضب بِالکل اُٹھا لِیا۔تُو اپنے قہر شدِید سے باز آیا ہے۔

4. اَے ہمارے نجات دینے والے خُدا! ہم کو بحال کر۔اپنا غضب ہم سے دُور کر۔

زبُو 85