7. تُو نے مُصِیبت میں پُکارا اور مَیں نے تُجھے چُھڑایا۔مَیں نے رَعد کے پردہ میں سے تُجھے جواب دِیا ۔مَیں نے تُجھے مرِیبہ کے چشمہ پر آزمایا ۔(سِلاہ )
8. اَے میرے لوگو!سُنو ۔مَیں تم کو آگاہ کرتا ہُوں۔اَے اِسرائیل ! کاش کہ تُو میری سُنتا!
9. تیرے درمیان کوئی غَیر معبُود نہ ہواور تُو کِسی غَیر معبُود کو سِجدہ نہ کرنا۔
10. خُداوند تیرا خُدا مَیں ہُوںجو تُجھے مُلکِ مِصر سے نِکال لایا۔تُو اپنا مُنہ خُوب کھول اور مَیں اُسے بھر دُوں گا۔
11. پر میرے لوگوں نے میری بات نہ سُنیاور اِسرائیل مُجھ سے رضامند نہ ہُؤا
12. پس مَیں نے اُن کو اُن کے دِل کی ہٹ پر چھوڑ دِیاتاکہ وہ اپنے ہی مشوَروں پر چلیں۔
13. کاش کہ میرے لوگ میری سُنتےاور اِسرائیل میری راہوں پر چلتا!