زبُو 81:4-10 Urdu Bible Revised Version (URD)

4. کیونکہ یہ اِسرائیل کے لِئے آئِیناور یعقُوب کے خُدا کا حُکم ہے۔

5. اِس کو اُس نے یُوسف میں شہادت ٹھہرایا۔جب وہ مُلکِ مِصر کے خِلاف نِکلامَیں نے اُس کا کلام سُنا جِس کو مَیں جانتا نہ تھا۔

6. مَیں نے اُس کے کندھے پر سے بوجھ اُتار دِیا۔اُس کے ہاتھ ٹوکری ڈھونے سے چُھوٹ گئے ۔

7. تُو نے مُصِیبت میں پُکارا اور مَیں نے تُجھے چُھڑایا۔مَیں نے رَعد کے پردہ میں سے تُجھے جواب دِیا ۔مَیں نے تُجھے مرِیبہ کے چشمہ پر آزمایا ۔(سِلاہ )

8. اَے میرے لوگو!سُنو ۔مَیں تم کو آگاہ کرتا ہُوں۔اَے اِسرائیل ! کاش کہ تُو میری سُنتا!

9. تیرے درمیان کوئی غَیر معبُود نہ ہواور تُو کِسی غَیر معبُود کو سِجدہ نہ کرنا۔

10. خُداوند تیرا خُدا مَیں ہُوںجو تُجھے مُلکِ مِصر سے نِکال لایا۔تُو اپنا مُنہ خُوب کھول اور مَیں اُسے بھر دُوں گا۔

زبُو 81