52. لیکن وہ اپنے لوگوں کو بھیڑوں کی مانِند لے چلااور بیابان میں گلّہ کی مانِند اُن کی رہنُمائی کی۔
53. اور وہ اُن کو سلامت لے گیا اور وہ نہ ڈرے۔لیکن اُن کے دُشمنوں کو سمُندر نے چُھپا لِیا۔
54. اور وہ اُن کو اپنے مَقدِس کی سرحدتک لایا۔یعنی اُس پہاڑ تک جِسے اُس کے دہنے ہاتھ نےحاصِل کِیا تھا ۔
55. اُس نے اَور قَوموں کو اُن کے سامنے سے نِکال دِیاجِن کی مِیراث جرِیب ڈال کر اُن کو بانٹ دیاور جِن کے خَیموں میں اِسرائیل کے قبِیلوں کو بسایا ۔
56. تَو بھی اُنہوں نے خُدا تعالیٰ کو آزمایا اور اُس سےسرکشی کیاور اُس کی شہادتوں کو نہ مانا
57. بلکہ برگشتہ ہو کر اپنے باپ دادا کی طرح بے وفائی کیاور دھوکا دینے والی کمان کی طرح ایک طرف کوجُھک گئے۔
58. کیونکہ اُنہوں نے اپنے اُونچے مقاموں کے باعِثاُس کا قہر بھڑکایااور اپنی کھودی ہُوئی مُورتوں سے اُسے غَیرت دِلائی۔
59. خُدا یہ سُن کر غضب ناک ہُؤااور اِسرائیل سے سخت نفرت کی۔
60. سو اُس نے سَیلا کے مسکن کو ترک کر دِیایعنی اُس خَیمہ کو جو بنی آدم کے درمیان کھڑا کِیا تھا
61. اور اُس نے اپنی قُوّت کو اسِیری میںاور اپنی حشمت کو مُخالِف کے ہاتھ میں دے دِیا ۔
62. اُس نے اپنے لوگوں کو تلوار کے حوالہ کر دِیااور وہ اپنی مِیراث سے غضب ناک ہو گیا۔
63. آگ اُن کے جوانوں کو کھا گئیاور اُن کی کُنواریوں کے سُہاگ نہ گائے گئے۔
64. اُن کے کاہِن تلوار سے مارے گئےاور اُن کی بیواؤں نے نَوحہ نہ کِیا۔
65. تب خُداوند گویا نِیند سے جاگ اُٹھا۔اُس زبردست آدمی کی طرح جو مَے کے سببسے للکارتا ہو
66. اور اُس نے اپنے مُخالِفوں کو مار کر پسپا کر دِیا۔اُس نے اُن کو ہمیشہ کے لِئے رُسوا کِیا۔
67. اور اُس نے یُوسف کے خَیمہ کو چھوڑ دِیااور افرائِیم کے قبِیلہ کو نہ چُنا۔
68. بلکہ یہُوداہ کے قبِیلہ کو چُنا۔اُسی کوہِ صِیُّون کو جِس سے اُس کو مُحبّت تھی
69. اور اپنے مَقدِس کو پہاڑوں کی مانِند تعمِیر کِیااور زمِین کی مانِند جِسے اُس نے ہمیشہ کے لِئےقائِم کِیا ہے
70. اُس نے اپنے بندہ داؤُد کو بھی چُنااور بھیڑسالوں میں سے اُسے لے لِیا۔
71. وہ اُسے بچّے والی بھیڑوں کی چَوپانی سے ہٹا لایاتاکہ اُس کی قَوم یعقُوب اور اُس کی مِیراثاِسرائیل کی گلّہ بانی کرے۔