زبُو 78:49-62 Urdu Bible Revised Version (URD)

49. اُس نے عذاب کے فرِشتوں کی فَوج بھیج کراپنے قہر کی شِدّتغَیظ و غضب اور بلا کو اُن پر نازِل کِیا۔

50. اُس نے اپنے قہر کے لِئے راستہ بنایااور اُن کی جان مَوت سے نہ بچائیبلکہ اُن کی زِندگی وبا کے حوالہ کی۔

51. اُس نے مِصر کے سب پہلوٹھوں کویعنی حام کے مسکنوں میں اُن کی قُوّت کے پہلےپَھل کو مارا۔

52. لیکن وہ اپنے لوگوں کو بھیڑوں کی مانِند لے چلااور بیابان میں گلّہ کی مانِند اُن کی رہنُمائی کی۔

53. اور وہ اُن کو سلامت لے گیا اور وہ نہ ڈرے۔لیکن اُن کے دُشمنوں کو سمُندر نے چُھپا لِیا۔

54. اور وہ اُن کو اپنے مَقدِس کی سرحدتک لایا۔یعنی اُس پہاڑ تک جِسے اُس کے دہنے ہاتھ نےحاصِل کِیا تھا ۔

55. اُس نے اَور قَوموں کو اُن کے سامنے سے نِکال دِیاجِن کی مِیراث جرِیب ڈال کر اُن کو بانٹ دیاور جِن کے خَیموں میں اِسرائیل کے قبِیلوں کو بسایا ۔

56. تَو بھی اُنہوں نے خُدا تعالیٰ کو آزمایا اور اُس سےسرکشی کیاور اُس کی شہادتوں کو نہ مانا

57. بلکہ برگشتہ ہو کر اپنے باپ دادا کی طرح بے وفائی کیاور دھوکا دینے والی کمان کی طرح ایک طرف کوجُھک گئے۔

58. کیونکہ اُنہوں نے اپنے اُونچے مقاموں کے باعِثاُس کا قہر بھڑکایااور اپنی کھودی ہُوئی مُورتوں سے اُسے غَیرت دِلائی۔

59. خُدا یہ سُن کر غضب ناک ہُؤااور اِسرائیل سے سخت نفرت کی۔

60. سو اُس نے سَیلا کے مسکن کو ترک کر دِیایعنی اُس خَیمہ کو جو بنی آدم کے درمیان کھڑا کِیا تھا

61. اور اُس نے اپنی قُوّت کو اسِیری میںاور اپنی حشمت کو مُخالِف کے ہاتھ میں دے دِیا ۔

62. اُس نے اپنے لوگوں کو تلوار کے حوالہ کر دِیااور وہ اپنی مِیراث سے غضب ناک ہو گیا۔

زبُو 78