1. مَیں بُلند آواز سے خُدا کے حضُور فریاد کرُوں گا۔خُدا ہی کے حضُور بُلند آواز سے اور وہ میریطرف کان لگائے گا
2. اپنی مُصِیبت کے دِن مَیں نے خُداوند کو ڈھُونڈا۔میرے ہاتھ رات کو پَھیلے رہے اور ڈِھیلے نہ ہُوئے۔میری جان کو تسکِین نہ ہُوئی۔
3. مَیں خُدا کو یاد کرتا ہُوں اور بے چَین ہُوں۔مَیں واوَیلا کرتا ہُوں اور میری جان نِڈھالہے ۔ (سِلاہ)
4. تُو میری آنکھیں کُھلی رکھتا ہے۔مَیں اَیسا بیتاب ہُوں کہ بول نہیں سکتا۔
5. مَیں گُذشتہ ایاّ م پریعنی قدِیم زمانہ کے برسوں پر سوچتا رہا۔
6. مُجھے رات کو اپنا گِیت یاد آتا ہے۔مَیں اپنے دِل ہی میں سوچتا ہُوں۔میری رُوح بڑی تفتِیش میں لگی ہے۔
7. کیا خُداوند ہمیشہ کے لِئے چھوڑدے گا؟کیا وہ پِھر کبھی مِہربان نہ ہوگا؟
8. کیا اُ س کی شفقت ہمیشہ کے لِئے جاتی رہی؟کیا اُس کا وعدہ ابد تک باطِل ہوگیا؟
9. کیا خُدا کرم کرنا بُھول گیا؟کیا اُس نے قہر سے اپنی رحمت روک لی؟ (سِلاہ)