1. اَے خُدا! تُو نے ہم کو ہمیشہ کے لِئے کیوں ترک کر دِیا؟تیری چراگاہ کی بھیڑوں پر تیرا قہر کیوں بھڑک رہا ہے؟
2. اپنی جماعت کو جِسے تُو نے قدِیم سے خرِیدا ہے۔جِس کا تُو نے فِدیہ دِیا تاکہ تیری مِیراث کا قبِیلہ ہواور کوہِ صِیُّون کو جِس پر تُو نے سکُونت کی ہے یاد کر۔
3. اپنے قدم دائِمی کھنڈروں کی طرف بڑھایعنی اُن سب خرابِیوں کی طرف جو دُشمن نےمَقدِس میں کی ہیں
4. تیرے مجمع میں تیرے مُخالِف گرجتے رہے ہیں۔نِشان کے لِئے اُنہوں نے اپنے ہی جھنڈےکھڑے کِئے ہیں۔
5. وہ اُن آدمِیوں کی مانِند تھےجو گُنجان درختوں پر کُلہاڑے چلاتے ہیں
6. اور اب وہ اُس کی ساری نقش کاری کوکُلہاڑی اور ہتھوڑوں سے بالکل توڑے ڈالتے ہیں ۔
7. اُنہوں نے تیرے مَقدِس میں آگ لگا دی ہےاور تیرے نام کے مسکن کو زمِین تک مِسمار کرکے ناپاک کِیا ہے۔
8. اُنہوں نے اپنے دِل میں کہا ہے ہم اُن کو بِالکلوِیران کر ڈالیں۔اُنہوں نے اِس مُلک میں خُدا کے سب عِبادت خانوںکوجِلا دِیا ہے۔