1. اَے خُدا! تُو نے ہم کو ہمیشہ کے لِئے کیوں ترک کر دِیا؟تیری چراگاہ کی بھیڑوں پر تیرا قہر کیوں بھڑک رہا ہے؟
2. اپنی جماعت کو جِسے تُو نے قدِیم سے خرِیدا ہے۔جِس کا تُو نے فِدیہ دِیا تاکہ تیری مِیراث کا قبِیلہ ہواور کوہِ صِیُّون کو جِس پر تُو نے سکُونت کی ہے یاد کر۔