زبُو 71:2-11 Urdu Bible Revised Version (URD)

2. اپنی صداقت میں مُجھے رہائی دے اور چُھڑا۔میری طرف کان لگا اور مُجھے بچا لے۔

3. تُو میرے لِئے سکُونت کی چٹان ہو جہاں مَیںبرابر جا سکُوں۔تُو نے میرے بچانے کا حُکم دے دیا ہےکیونکہ میری چٹان اور میرا قلعہ تُو ہی ہے۔

4. اَے میرے خُدا! مُجھے شرِیر کے ہاتھ سے ۔ناراست اور بے درد آدمی کے ہاتھ سے چُھڑا۔

5. کیونکہ اَے خُداوند خُدا! تُو ہی میری اُمّید ہے۔لڑکپن سے میرا توکُّل تُجھ ہی پر ہے۔

6. تُو پَیدایش ہی سے مُجھے سنبھالتا آیا ہے۔تُو میری ماں کے بطن ہی سے میرا شفِیق رہا ہے۔سو مَیں سدا تیری سِتایش کرتا رہُوں گا۔

7. مَیں بُہتوں کے لِئے حیرت کا باعِث ہُوںلیکن تُو میری مُحکم پناہ گاہ ہے۔

8. میرا مُنہ تیری سِتایش سےاور تیری تعظِیم سے دِن بھر پُر رہے گا۔

9. بڑھاپے کے وقت مُجھے ترک نہ کر۔میری ضعِیفی میں مُجھے چھوڑ نہ دے۔

10. کیونکہ میرے دُشمن میرے بارے میں باتیں کرتے ہیںاور جو میری جان کی گھات میں ہیں وہ آپسمیں مشوَرہ کرتے ہیں

11. اور کہتے ہیں کہ خُدا نے اُسے چھوڑ دِیا ہے۔اُس کا پِیچھا کرو اور پکڑ لو کیونکہ چُھڑانے والا کوئی نہیں۔

زبُو 71