زبُو 69:22-28 Urdu Bible Revised Version (URD)

22. اُن کا دسترخوان اُن کے لِئے پھندا ہو جائےاور جب وہ امن سے ہوں تو جال بن جائے۔

23. اُن کی آنکھیں تارِیک ہو جائیں تاکہ وہ دیکھنہ سکیںاور اُن کی کمریں ہمیشہ کانپتی رہیں۔

24. اپنا غضب اُن پر اُنڈیل دےاور تیرا شدِید قہر اُن پر آ پڑے۔

25. اُن کا مسکن اُجڑ جائے۔اُن کے خَیموں میں کوئی نہ بسے۔

26. کیونکہ وہ اُس کو جِسے تُو نے مارا ہے ستاتے ہیں۔اور جِن کو تُو نے زخمی کِیا ہے اُن کے دُکھ کا چرچاکرتے ہیں۔

27. اُن کے گُناہ پر گُناہ بڑھااور وہ تیری صداقت میں داخِل نہ ہوں۔

28. اُن کے نام کِتابِ حیات سے مِٹا دِئیے جائیںاور صادِقوں کے ساتھ مندرج نہ ہوں۔

زبُو 69