زبُو 69:1-4 Urdu Bible Revised Version (URD)

1. اَے خُدا! مُجھ کو بچا لے۔کیونکہ پانی میری جان تک آ پُہنچا ہے۔

2. مَیں گہری دلدل میں دھسا جاتا ہُوں جہاں کھڑانہیں رہا جاتا۔مَیں گہرے پانی میں آ پڑا ہُوں جہاں سَیلابمیرے سرپر سے گُذرتے ہیں۔

3. مَیں چِلّاتے چِلّاتے تھک گیا ۔ میرا گلا سُوکھ گیا۔میری آنکھیں اپنے خُدا کے اِنتظار میں پتھرا گئِیں۔

4. مُجھ سے بے سبب عداوت رکھنے والے میرے سرکے بالوں سے زِیادہ ہیں۔میری ہلاکت کے خواہاں اور ناحق دُشمنزبردست ہیںپس جو مَیں نے چِھینا نہیں مُجھے دینا پڑا۔

زبُو 69