زبُو 66:7-14 Urdu Bible Revised Version (URD)

7. وہ اپنی قُدرت سے ابد تک سلطنت کرے گا۔اُس کی آنکھیں قَوموں کو دیکھتی رہتی ہیں۔سرکش لوگ تکبُّر نہ کریں ۔(سِلاہ)

8. اَے لوگو! ہمارے خُدا کو مُبارک کہواور اُس کی تعرِیف میں آواز بُلند کرو۔

9. وُہی ہماری جان کو زِندہ رکھتا ہےاور ہمارے پاؤں کو پِھسلنے نہیں دیتا۔

10. کیونکہ اَے خُدا! تُو نے ہمیں آزما لِیا ہے۔تُو نے ہمیں اَیسا تایا جَیسے چاندی تائی جاتی ہے ۔

11. تُو نے ہمیں جال میں پھنسایااور ہماری کمر پر بھاری بوجھ رکھّا۔

12. تُو نے سواروں کو ہمارے سروں پر سے گُذارا۔ہم آگ میں سے اور پانی میں سے ہو کر گُذرےلیکن تُو ہم کو فراوانی کی جگہ میں نِکال لایا۔

13. مَیں سوختنی قُربانِیاں لے کر تیرے گھر میں داخِلہُوں گا۔اور اپنی مَنّتیں تیرے حضُور ادا کرُوں گا۔

14. جو مُصِیبت کے وقت میرے لبوں سے نِکلیںاور مَیں نے اپنے مُنہ سے مانیں۔

زبُو 66