1. اَے ساری زمِین! خُدا کے حضُور خُوشی کا نعرہ مار۔
2. اُس کے نام کے جلال کا گِیت گاؤ۔سِتایش کرتے ہُوئے اُس کی تمِجید کرو۔
3. خُدا سے کہو تیرے کام کیا ہی مُہِیب ہیں!تیری بڑی قُدرت کے باعِث تیرے دُشمنعاجِزی کریں گے۔
4. ساری زمِین تُجھے سِجدہ کرے گیاور تیرے حضُور گائے گی۔وہ تیرے نام کے گِیت گائیں گے ۔(سِلاہ)
5. آؤ اور خُدا کے کاموں کو دیکھو۔بنی آدم کے ساتھ وہ اپنے سلُوک میں مُہِیب ہے ۔
6. اُس نے سمُندر کو خُشک زمِین بنا دِیا۔وہ دریا میں سے پَیدل گُذر گئے۔وہاں ہم نے اُس میں خُوشی منائی۔
7. وہ اپنی قُدرت سے ابد تک سلطنت کرے گا۔اُس کی آنکھیں قَوموں کو دیکھتی رہتی ہیں۔سرکش لوگ تکبُّر نہ کریں ۔(سِلاہ)