1. اَے خُدا! تُو میرا خُدا ہے ۔ مَیں دِل سے تیراطالِب ہُوں گا۔خُشک اور پیاسی زمِین میں جہاں پانی نہیںمیری جان تیری پِیاسی اور میرا جِسم تیرامُشتاق ہے۔
2. اِس طرح مَیں نے مَقدِس میں تُجھ پر نِگاہ کیتاکہ تیری قُدرت اور حشمت کو دیکُھوں
3. کیونکہ تیری شفقت زِندگی سے بہتر ہے۔میرے ہونٹ تیری تعرِیف کریں گے۔
4. اِسی طرح مَیں عُمر بھر تُجھے مُبارک کہُوں گااور تیرا نام لے کر اپنے ہاتھ اُٹھایا کرُوں گا۔
5. میری جان گویا گُودے اور چربی سے سیر ہو گیاور میرا مُنہ مسرُور لبوں سے تیری تعرِیف کرے گا
6. جب مَیں بِستر پر تُجھے یاد کرُوں گااور رات کے ایک ایک پہر میں تُجھ پر دِھیانکرُوں گا
7. اِس لِئے کہ تُو میرا مددگار رہاہےاور مَیں تیرے پروں کے سایہ میں خُوشی مناؤُں گا ۔