1. اَے خُدا! تُو میرا خُدا ہے ۔ مَیں دِل سے تیراطالِب ہُوں گا۔خُشک اور پیاسی زمِین میں جہاں پانی نہیںمیری جان تیری پِیاسی اور میرا جِسم تیرامُشتاق ہے۔
2. اِس طرح مَیں نے مَقدِس میں تُجھ پر نِگاہ کیتاکہ تیری قُدرت اور حشمت کو دیکُھوں
3. کیونکہ تیری شفقت زِندگی سے بہتر ہے۔میرے ہونٹ تیری تعرِیف کریں گے۔