زبُو 62:8-12 Urdu Bible Revised Version (URD)

8. اَے لوگو! ہر وقت اُس پر توکُّل کرو۔اپنے دِل کا حال اُس کے سامنے کھول دو۔خُدا ہماری پناہ گاہ ہے ۔(سِلاہ)

9. یقِیناً ادنیٰ لوگ بے ثبات ہیں اور اعلیٰ آدمی جُھوٹے ۔وہ ترازُو میں ہلکے نِکلیں گے۔وہ سب کے سب بے ثباتی سے بھی ہیچ ہیں۔

10. ظُلم پر تکیہ نہ کرو۔لُوٹ مار کرنے پر نہ پُھولو۔اگر مال بڑھ جائے تو اُس پر دِل نہ لگاؤ۔

11. خُدا نے ایک بار فرمایا۔مَیں نے یہ دو بار سُناکہ قُدرت خُدا ہی کی ہے۔

12. شفقت بھی اَے خُداوند! تیری ہی ہےکیونکہ تُو ہر شخص کو اُس کے عمل کے مُطابِق بدلہدیتاہے۔

زبُو 62