1. میری جان کو خُدا ہی کی آس ہے۔میری نجات اُسی سے ہے۔
2. وُہی اکیلا میری چٹان اور میری نجات ہے۔وُہی میرا اُونچا بُرج ہے ۔ مُجھے زِیادہ جُنبِشنہ ہو گی ۔
3. تُم کب تک اَیسے شخص پر حملہ کرتے رہو گےجو جُھکی ہُوئی دِیوار اور ہِلتی باڑ کی مانِند ہےتاکہ سب مِل کر اُسے قتل کرو؟
4. وہ اُس کو اُس کے مرتبہ سے گِرا دینے ہی کا مشوَرہکرتے رہتے ہیں۔وہ جُھوٹ سے خُوش ہوتے ہیں۔وہ اپنے مُنہ سے تو برکت دیتے ہیں پر دِل میںلَعنت کرتے ہیں ۔(سِلاہ)
5. اَے میری جان! خُدا ہی کی آس رکھکیونکہ اُسی سے مُجھے اُمّید ہے۔