1. اَے میرے خُدا! مُجھے میرے دُشمنوں سے چُھڑا۔مُجھے میرے خِلاف اُٹھنے والوں پر سرفراز کر۔
2. مُجھے بدکرداروں سے چُھڑااور خُون خوار آدمِیوں سے مُجھے بچا۔
3. کیونکہ دیکھ! وہ میری جان کی گھات میں ہیں۔اَے خُداوند! میری خطا یا میرے گُناہ کے بغَیرزبردست لوگ میرے خِلاف اِکٹھّے ہوتے ہیں ۔
4. وہ مُجھ بے قصُور پر دَوڑ دَوڑ کر تیّار ہوتے ہیںمیری کُمک کے لِئے جاگ اور دیکھ!
5. اَے خُداوند لشکروں کے خُدا ۔ اِسرائیل کے خُدا!سب قَوموں کے مُحاسبہ کے لِئے اُٹھ۔کِسی دغاباز خطاکار پر رحم نہ کر ۔(سِلاہ)