زبُو 55:1-14 Urdu Bible Revised Version (URD)

1. اَے خُدا! میری دُعا پر کان لگااور میری مِنّت سے مُنہ نہ پھیر۔

2. میری طرف مُتوجِّہ ہو اور مُجھے جواب دے۔مَیں غم سے بے قرار ہو کر کراہتا ہُوں۔

3. دُشمن کے آوازہ سےاور شرِیر کے ظُلم کے باعِثکیونکہ وہ مُجھ پر بدی لادتےاور قہر میں مُجھے ستاتے ہیں۔

4. میرا دِل مُجھ میں بیتاب ہےاور مَوت کا ہول مُجھ پر چھا گیا ہے۔

5. خَوف اور کپکپی مُجھ پر طاری ہے۔ہَیبت نے مُجھے دبا لِیاہے

6. اور مَیں نے کہا کاش کہ کبُوتر کی طرح میرےپَر ہوتےتو مَیں اُڑ جاتا اور آرام پاتا!

7. پِھر تو مَیں دُور نِکل جاتااور بیابان میں بسیرا کرتا ۔(سِلاہ)

8. مَیں آندھی کے جھوکے اور طُوفان سےکِسی پناہ کی جگہ میں بھاگ جاتا۔

9. اَے خُداوند! اُن کو ہلاک کر اور اُن کی زُبان میںتفرقہ ڈالکیونکہ مَیں نے شہر میں ظُلم اور جھگڑا دیکھا ہے۔

10. دِن رات وہ اُس کی فصِیل پر گشت لگاتے ہیں۔بدی اور فساد اُس کے اندر ہیں۔

11. شرارت اُس کے بِیچ میں بسی ہُوئی ہے۔سِتم اور فریب اُس کے کُوچوں سے دُور نہیں ہوتے۔

12. جِس نے مُجھے ملامت کی وہ دُشمن نہ تھاورنہ مَیں اُس کو برداشت کر لیتااور جِس نے میرے خِلاف تکبُّر کِیا وہ مُجھ سےعداوت رکھنے والا نہ تھانہیں تو مَیں اُس سے چُھپ جاتا

13. بلکہ وہ تو تُو ہی تھا جو میرا ہمسر۔میرا رفِیق اور دِلی دوست تھا۔

14. ہماری باہمی گُفتگُو شِیرین تھیاور ہجُوم کے ساتھ خُدا کے گھر میں پِھرتے تھے ۔

زبُو 55