12. اگر مَیں بُھوکا ہوتا تو تُجھ سے نہ کہتاکیونکہ دُنیا اور اُس کی معمُوری میری ہی ہے۔
13. کیا مَیں سانڈوں کا گوشت کھاؤُں گا۔یا بکروں کا خُون پِیؤُں گا؟
14. خُدا کے لِئے شُکرگُذاری کی قُربانی گُذراناور حق تعالیٰ کے لِئے اپنی مَنّتیں پُوری کر
15. اور مُصِیبت کے دِن مُجھ سے فریاد کر۔مَیں تُجھے چُھڑاؤُں گا اور تُو میری تمجِید کرے گا۔
16. لیکن خُدا شرِیر سے کہتا ہےتُجھے میرے آئِین بیان کرنے سے کیا واسطہاور تُو میرے عہد کو اپنی زُبان پر کیوں لاتا ہے؟
17. جبکہ تُجھے تربِیّت سے عداوت ہےاور میری باتوں کو پِیٹھ پِیچھے پھینک دیتا ہے۔
18. تُو چور کو دیکھ کر اُس سے مِل گیااور زانِیوں کا شرِیک رہا ہے۔
19. تیرے مُنہ سے بدی نِکلتی ہےاور تیری زُبان فریب گھڑتی ہے۔
20. تُو بَیٹھا بَیٹھا اپنے بھائی کی غِیبت کرتا ہےاور اپنی ہی ماں کے بیٹے پر تُہمت لگاتا ہے۔
21. تُو نے یہ کام کِئے اور مَیں خاموش رہا۔تُو نے گُمان کِیا کہ مَیں بِالکُل تُجھ ہی ساہُوںلیکن مَیں تُجھے ملامت کر کے اِن کو تیری آنکھوں کےسامنے ترتِیب دُوں گا۔
22. اب اَے خُدا کو بُھولنے والو! اِسے سوچ لو۔اَیسا نہ ہو کہ مَیں تُم کو پھاڑ ڈالُوں اور کوئی چُھڑانےوالا نہ ہو۔
23. جو شُکرگُذاری کی قُربانی گُذرانتا ہے وہ میریتمجِید کرتا ہےاور جو اپنا چال چلن درُست رکھتا ہےاُس کو مَیں خُدا کی نجات دِکھاؤُں گا۔