زبُو 50:1-7 Urdu Bible Revised Version (URD)

1. رب خُداوند خُدا نے کلام کِیااور مشرِق سے مغرِب تک دُنیا کو بُلایا۔

2. صِیُّون سے جو حُسن کا کمال ہےخُدا جلوہ گر ہُؤا ہے۔

3. ہمارا خُدا آئے گا اور خاموش نہیں رہے گا۔آگ اُس کے آگے آگے بھسم کرتی جائے گیاور اُس کی چاروں طرف بڑی آندھی چلے گی۔

4. اپنی اُمّت کی عدالت کرنے کے لئِےوہ آسمان و زمِین کو طلب کرے گا

5. کہ میرے مُقدّسوں کو میرے حضُور جمع کروجِنہوں نے قُربانی کے ذرِیعہ سے میرے ساتھعہد باندھا ہے

6. اور آسمان اُس کی صداقت بیان کریں گےکیونکہ خُدا آپ ہی اِنصاف کرنے والا ہے ۔ (سِلاہ)

7. اَے میری اُمّت سُن ۔ مَیں کلام کرُوں گااور اَے اِسرائیل!مَیں تُجھ پر گواہی دُوں گا۔خُدا ۔ تیرا خُدا مَیں ہی ہُوں۔

زبُو 50