8. اَے خُداوند! میرے دُشمنوں کے سبب سے مُجھے اپنیصداقت میں چلا ۔میرے آگے آگے اپنی راہ کو صاف کر دے
9. کیونکہ اُن کے مُنہ میں ذرا سچّائی نہیں۔اُن کاباطِن محض شرارت ہے ۔اُن کاگلا کُھلی قبر ہے ۔وہ اپنی زُبان سے خُوشامد کرتے ہیں۔
10. اَے خُدا! تُو اُن کو مُجرِم ٹھہرا ۔وہ اپنے ہی مشوَروں سے تباہ ہوں ۔اُن کو اُن کے گُناہوں کی کثرت کے سبب سےخارِج کر دےکیونکہ اُنہوں نے تُجھ سے سر کشی کی ہے۔
11. لیکن وہ سب جو تُجھ پر بھروسا رکھتے ہیں شادمان ہوں۔وہ سدا خُوشی سے للکاریں کیونکہ تُو اُن کی حِمایت کرتا ہے۔اور جو تیرے نام سے مُحبّت رکھتے ہیں تُجھ میںشاد رہیں
12. کیونکہ تُوصادِق کو برکت بخشے گا ۔اَے خُداوند! تُو اُسے کرم سے سِپر کی طرح ڈھانک لے گا۔