زبُو 44:7-21 Urdu Bible Revised Version (URD)

7. لیکن تُو نے ہم کو ہمارے مُخالِفوں سے بچایا ہےاور ہم سے عداوت رکھنے والوں کو شرمِندہ کِیا۔

8. ہم دِن بھر خُدا پر فخر کرتے رہے ہیںاور ہمیشہ ہم تیرے ہی نام کا شُکریہ ادا کرتے رہیںگے۔( سِلا ہ )

9. لیکن تُو نے تو اب ہم کو ترک کر دِیا اور ہم کو رُسواکِیااور ہمارے لشکروں کے ساتھ نہیں جاتا۔

10. تُو ہم کومخالِف کے آگے پسپا کرتا ہےاور ہم سے عداوت رکھنے والے لُوٹ مارکرتے ہیں۔

11. تُو نے ہم کو ذبح ہونے والی بھیڑوں کی مانِند کردِیااورقَوموں کے درمیان ہم کو پراگندہ کِیا۔

12. تُو اپنے لوگوں کو مُفت بیچ ڈالتا ہےاور اُن کی قِیمت سے تیری دَولت نہیں بڑھتی۔

13. تُو ہم کو ہمارے پڑوسیوں کی ملامت کانِشانہاور ہمارے آس پاس کے لوگوں کے تمسخُر اورمذاق کا باعِث بناتا ہے۔

14. تُو ہم کو قَوموں کے درمیان ضربُ المثلاور اُمّتوں میں سر ہلانے کا باعِث ٹھہراتا ہے۔

15. میری رُسوائی دِن بھر میرے سامنے رہتی ہےاور میرے مُنہ پر شرمِندگی چھا گئی۔

16. ملامت کرنے والے اور کُفر بکنے والے کی باتوںکے سبب سےاور مُخالِف اور اِنتِقام لینے والے کے باعِث۔

17. یہ سب کُچھ ہم پربِیتا تَو بھی ہم تُجھ کو نہیں بُھولےنہ تیرے عہد سے بے وفائی کی

18. نہ ہمارے دِل برگشتہ ہُوئےنہ ہمارے قدم تیری راہ سے مُڑے

19. جوتُو نے ہم کو گِیدڑوں کی جگہ میں خُوب کُچلااور مَوت کے سایہ میں ہم کو چُھپایا۔

20. اگر ہم اپنے خُدا کے نام کو بُھولےیا ہم نے کِسی اجنبی معبُود کے آگے اپنے ہاتھپَھیلائے ہوں

21. تو کیا خُدا اِسے دریافت نہ کر لے گا؟کیونکہ وہ دِلوں کے بھید جانتا ہے۔

زبُو 44