4. اَے خُدا! تُو میرا بادشاہ ہے۔یعقُو ب کے حق میں نجات کاحُکم صادِر فرما۔
5. تیری بَدولت ہم اپنے مُخالِفوں کوگِرا دیں گے۔تیرے نام سے ہم اپنے خِلاف اُٹھنے والوں کوپامال کریں گے ۔
6. کیونکہ نہ تو مَیں اپنی کمان پر بھروسا کرُوں گااور نہ میری تلوارمُجھے بچائے گی۔
7. لیکن تُو نے ہم کو ہمارے مُخالِفوں سے بچایا ہےاور ہم سے عداوت رکھنے والوں کو شرمِندہ کِیا۔