17. یہ سب کُچھ ہم پربِیتا تَو بھی ہم تُجھ کو نہیں بُھولےنہ تیرے عہد سے بے وفائی کی
18. نہ ہمارے دِل برگشتہ ہُوئےنہ ہمارے قدم تیری راہ سے مُڑے
19. جوتُو نے ہم کو گِیدڑوں کی جگہ میں خُوب کُچلااور مَوت کے سایہ میں ہم کو چُھپایا۔
20. اگر ہم اپنے خُدا کے نام کو بُھولےیا ہم نے کِسی اجنبی معبُود کے آگے اپنے ہاتھپَھیلائے ہوں
21. تو کیا خُدا اِسے دریافت نہ کر لے گا؟کیونکہ وہ دِلوں کے بھید جانتا ہے۔
22. بلکہ ہم تو دِن بھر تیری ہی خاطِر جان سے مارےجاتے ہیںاور گویا ذبح ہونے والی بھیڑیں سمجھے جاتے ہیں ۔
23. اَے خُداوند! جاگ تُو کیوں سوتا ہے؟اُٹھ! ہمیشہ کے لِئے ہم کوترک نہ کر۔
24. تُو اپنا مُنہ کیوں چُھپاتا ہےاور ہماری مُصِیبت اور مظلُومی کو بُھولتاہے؟
25. کیونکہ ہماری جان خاک میں مِل گئی۔ہمارا جِسم مِٹّی ہو گیا۔
26. ہماری مدد کے لِئے اُٹھ۔اور اپنی شفقت کی خاطِر ہمارا فِدیہ دے۔