زبُو 44:1-11 Urdu Bible Revised Version (URD)

1. اَے خُدا! ہم نے اپنے کانوں سے سُنا ۔ ہمارےباپ دادا نے ہم سے بیان کِیاکہ تُو نے اُن کے دِنوں میں قدِیم زمانہ میں کیاکیا کام کِئے۔

2. تُو نے قَوموں کو اپنے ہاتھ سے نِکا ل دِیا اور اِنکو بسایا۔تُو نے اُمّتوں کو تباہ کِیا اور اِن کو چاروںطرف پَھیلایا۔

3. کیونکہ نہ تو یہ اپنی تلوار سے اِس مُلک پر قابِض ہُو ئےاور نہ اِن کے بازُو نے اِن کو بچایابلکہ تیرے دہنے ہاتھ اور تیرے بازُو اور تیرےچہرے کے نُور نے اِن کو فتح بخشیکیونکہ تُو اِن سے خُوشنُود تھا۔

4. اَے خُدا! تُو میرا بادشاہ ہے۔یعقُو ب کے حق میں نجات کاحُکم صادِر فرما۔

5. تیری بَدولت ہم اپنے مُخالِفوں کوگِرا دیں گے۔تیرے نام سے ہم اپنے خِلاف اُٹھنے والوں کوپامال کریں گے ۔

6. کیونکہ نہ تو مَیں اپنی کمان پر بھروسا کرُوں گااور نہ میری تلوارمُجھے بچائے گی۔

7. لیکن تُو نے ہم کو ہمارے مُخالِفوں سے بچایا ہےاور ہم سے عداوت رکھنے والوں کو شرمِندہ کِیا۔

8. ہم دِن بھر خُدا پر فخر کرتے رہے ہیںاور ہمیشہ ہم تیرے ہی نام کا شُکریہ ادا کرتے رہیںگے۔( سِلا ہ )

9. لیکن تُو نے تو اب ہم کو ترک کر دِیا اور ہم کو رُسواکِیااور ہمارے لشکروں کے ساتھ نہیں جاتا۔

10. تُو ہم کومخالِف کے آگے پسپا کرتا ہےاور ہم سے عداوت رکھنے والے لُوٹ مارکرتے ہیں۔

11. تُو نے ہم کو ذبح ہونے والی بھیڑوں کی مانِند کردِیااورقَوموں کے درمیان ہم کو پراگندہ کِیا۔

زبُو 44