2. کیونکہ وہ گھاس کی طرح جلد کاٹ ڈالے جائیں گےاور سبزہ کی طرح مُرجھا جائیں گے۔
3. خُداوند پر توکُّل کر اور نیکی کر۔مُلک میں آباد رہ اور اُس کی وفاداری سے پرورِش پا۔
4. خُداوند میں مسرُور رہاور وہ تیرے دِل کی مُرادیں پُوری کرے گا۔
5. اپنی راہ خُداوند پر چھوڑ دےاور اُس پر توکُّل کر ۔ وُہی سب کُچھ کرے گا۔
6. وہ تیری راست بازی کونُور کی طرحاور تیرے حق کو دوپہر کی طرح رَوشن کرے گا۔
7. خُداوند میں مُطمئِن رہ اور صبر سے اُس کی آس رکھ ۔اُس آدمی کے سبب سے جو اپنی راہ میںکامیاب ہوتااوربُرے منصُوبوں کو انجام دیتا ہے بیزار نہ ہو۔