6. اُن کی راہ اندھیری اور پِھسلنی ہو جائے ۔اور خُداوند کا فرِشتہ اُن کو رگیدتا جائے۔
7. کیونکہ اُنہوں نے بے سبب میرے لِئے گڑھے میںجال بِچھایااور ناحق میری جان کے لِئے گڑھا کھودا ہے۔
8. اُس پر ناگہان تباہی آ پڑےاور جِس جال کو اُس نے بِچھایا ہے اُس میں آپہی پھنسےاور اُسی ہلاکت میں گِرفتار ہو۔
9. لیکن میری جان خُداوند میں خُوش رہے گیاور اُس کی نجات سے شادمان ہو گی۔
10. میری سب ہڈِّیاں کہیں گی اَے خُداوند! تُجھ ساکَون ہےجو غرِیب کو اُس کے ہاتھ سے جو اُس سے زورآور ہےاور مسکِین و مُحتاج کو غارت گر سے چُھڑاتا ہے؟
11. جُھوٹے گواہ اُٹھتے ہیںاور جو باتیں مَیں نہیں جانتا وہ مُجھ سے پُوچھتے ہیں ۔
12. وہ مُجھ سے نیکی کے بدلے بدی کرتے ہیں۔یہاں تک کہ میری جان بیکس ہو جاتی ہے۔
13. لیکن مَیں نے تو اُن کی بِیماری میں جب وہ بِیمارتھے ٹاٹ اوڑھااور روزے رکھ رکھ کر اپنی جان کو دُکھ دِیااور میری دُعا میرے ہی سِینہ میں واپس آئی۔