5. مَیں لیٹ کر سو گیا ۔مَیں جاگ اُٹھا کیونکہ خُداوند مُجھے سنبھالتا ہے۔
6. مَیں اُن دس ہزار آدمِیوں سے نہیں ڈرنے کاجو گِردا گِرد میرے خِلاف صف بستہ ہیں۔
7. اُٹھ اَے خُداوند! اَے میرے خُدا! مُجھے بچا لے!کیونکہ تُو نے میرے سب دُشمنوں کو جبڑےپر مارا ہے۔تُو نے شرِیروں کے دانت توڑ ڈالے ہیں۔
8. نجات خُداوند کی طرف سے ہے ۔تیرے لوگوں پر تیری برکت ہو! (سِلاہ)