زبُو 29:1-6 Urdu Bible Revised Version (URD)

1. اَے فرِشتگان خُداوند کی۔خُداوند ہی کی تمِجید و تعظِیم کرو۔

2. خُداوند کی اَیسی تمِجید کرو جو اُس کے نام کے شایاں ہے۔پاک آرایش کے ساتھ خُداوند کو سِجدہ کرو۔

3. خُداوند کی آواز بادلوں پر ہے ۔خُدایِ ذُوالجلال گرجتا ہے ۔خُداوند دلدار بادلوںپر ہے۔

4. خُداوند کی آواز میں قُدرت ہے ۔خُداوند کی آواز میں جلال ہے۔

5. خُداوند کی آواز دیوداروں کو توڑ ڈالتی ہے۔بلکہ خُداوند لُبنان کے دیوداروں کو ٹُکڑے ٹُکڑےکردیتا ہے۔

6. وہ اُن کو بچھڑے کی مانِند۔لُبنان اور سِریُون کو جنگلی بچھڑے کی مانِند کُداتا ہے۔

زبُو 29