زبُو 26:4-12 Urdu Bible Revised Version (URD)

4. مَیں بے ہُودہ لوگوں کے ساتھ نہیں بَیٹھا۔مَیں رِیاکاروں کے ساتھ کہیں نہیں جاؤُں گا۔

5. بدکرداروں کی جماعت سے مُجھے نفرت ہے۔مَیں شرِیروں کے ساتھ نہیں بَیٹھُوں گا۔

6. مَیں بے گُناہی میں اپنے ہاتھ دھوؤُں گااور اَے خُداوند! مَیں تیرے مذبح کا طواف کرُوں گا

7. تاکہ شُکرگُذاری کی آواز بُلند کرُوںاور تیرے سب عجِیب کاموں کو بیان کرُوں۔

8. اَے خُداوند! مَیں تیری سکُونت گاہاور تیرے جلال کے خَیمہ کو عزِیز رکھتا ہُوں۔

9. میری جان کو گُنہگاروں کے ساتھاور میری زِندگی کو خُونی آدمیوں کے ساتھ نہ مِلا ۔

10. جِن کے ہاتھوں میں شرارت ہےاور جِن کا دہنا ہاتھ رِشوتوں سے بھرا ہے۔

11. پر مَیں تو راستی سے چلتا رہُوں گا۔مُجھے چُھڑا لے اور مُجھ پر رحم کر۔

12. میرا پاؤں ہموار جگہ پر قائِم ہے۔مَیں جماعتوں میں خُداوند کو مُبارک کہُوں گا۔

زبُو 26