1. اَے خُداوند میرا اِنصاف کر کیونکہ مَیں راستی سے چلتارہا ہُوںاور مَیں نے خُداوند پر بے لغزِش توکُّل کِیا ہے ۔
2. اَے خُداوند! مُجھے جانچ اور آزما۔میرے دِل و دِماغ کو پرکھ۔
3. کیونکہ تیری شفقت میری آنکھوں کے سامنے ہےاور مَیں تیری سچّائی کی راہ پر چلتا رہا ہُوں۔
4. مَیں بے ہُودہ لوگوں کے ساتھ نہیں بَیٹھا۔مَیں رِیاکاروں کے ساتھ کہیں نہیں جاؤُں گا۔