5. مُجھے اپنی سچّائی پر چلا اور تعلِیم دے۔کیونکہ تُو میرا نجات دینے والا خُدا ہے۔مَیں دِن بھر تیرا ہی مُنتظِر رہتا ہُوں۔
6. اَے خُداوند اپنی رحمتوں اور شفقتوں کو یاد فرماکیونکہ وہ ازل سے ہیں۔
7. میری جوانی کی خطاؤں اور میرے گُناہوں کو یاد نہ کر۔اَے خُداوند! اپنی نیکی کی خاطِراپنی شفقت کے مُطابِق مُجھے یاد فرما۔
8. خُداوند نیک اور راست ہے۔اِس لِئے وہ گُنہگاروں کو راہِ حق کی تعلِیم دے گا۔
9. وہ حلِیموں کو اِنصاف کی ہِدایت کرے گا۔ہاں وہ حلِیموں کو اپنی راہ بتائے گا۔
10. جو خُداوند کے عہد اور اُس کی شہادتوں کو مانتے ہیںاُن کے لِئے اُس کی سب راہیں شفقت اور سچّائی ہیں۔
11. اَے خُداوند! اپنے نام کی خاطِرمیری بدکاری مُعاف کر دے کیونکہ وہ بڑی ہے ۔
12. وہ کَون ہے جو خُداوند سے ڈرتا ہے؟خُداوند اُس کو اُسی راہ کی تعلِیم دے گا جو اُسے پسندہے۔
13. اُس کی جان راحت میں رہے گیاور اُس کی نسل زمِین کی وارِث ہو گی۔
14. خُداوند کے راز کو وُہی جانتے ہیں جو اُس سےڈرتے ہیںاور وہ اپنا عہد اُن کو بتائے گا۔