4. اُس نے تُجھ سے زِندگی چاہی اور تُو نے بخشی۔بلکہ عُمر کی درازی ہمیشہ کے لِئے۔
5. تیری نجات کے سبب سے اُس کی شوکت عظیِم ہے ۔تُو اُسے حشمت و جلال سے آراستہ کرتا ہے۔
6. کیونکہ تُو ہمیشہ کے لِئے اُسے برکتوں سے مالا مال کرتا ہےاور اپنے حضُور اُسے خُوش و خُرّم رکھتا ہے۔
7. کیونکہ بادشاہ کا توکُّل خُداوند پر ہےاور حق تعالیٰ کی شفقت کی بدَولت اُسے ہرگزجُنبِش نہ ہو گی۔
8. تیرا ہاتھ تیرے سب دُشمنوں کو ڈُھونڈ نِکالے گا۔تیرا دہنا ہاتھ تُجھ سے کِینہ رکھنے والوں کا پتہ لگا لے گا۔
9. تُو اپنے قہر کے وقت اُن کو جلتے تنُور کی مانِند کر دے گا۔خُداوند اپنے غضب میں اُن کو نِگل جائے گااور آگ اُن کو کھا جائے گی۔
10. تُو اُن کے پَھل کو زمِین پر سے نابُود کر دے گااور اُن کی نسل کو بنی آدم میں سے۔
11. کیونکہ اُنہوں نے تُجھ سے بدی کرنا چاہا۔اُنہوں نے اَیسا منصُوبہ باندھا جِسے وہ پُورا نہیںکر سکتے۔
12. کیونکہ تُو اُن کا مُنہ پھیر دے گا ۔تُو اُن کے مُقابلہ میں اپنے چِلّے چڑھائے گا۔
13. اَے خُداوند! تُو اپنی ہی قُو ّت میں سربُلند ہو!اور ہم گا کر تیری قُدرت کی سِتایش کریں گے۔