1. مُصِیبت کے دِن خُداوند تیری سُنے ۔یعقُو ب کے خُدا کا نام تُجھے بُلندی پر قائِم کرے !
2. وہ مَقدِس سے تیرے لِئے کُمک بھیجےاور صِیُّون سے تُجھے تقوِیت بخشے!
3. وہ تیرے سب ہدیوں کو یاد رکھّےاور تیری سوختنی قُربانی کو قبُول کرے! (سِلاہ)
4. وہ تیرے دِل کی آرزُو بر لائےاور تیری سب مشوَرت پُوری کرے!
5. ہم تیری نجات پر شادیانہ بجائیں گےاور اپنے خُدا کے نام پر جھنڈے کھڑےکریں گے۔خُداوند تیری تمام درخواستیں پُوری کرے!