1. خُداوند کی حمد کرو۔آسمان پر سے خُداوند کی حمد کرو۔بُلندیوں پر اُس کی حمد کرو۔
2. اَے اُس کے فرِشتو! سب اُس کی حمد کرو۔اَے اُس کے لشکرو! سب اُس کی حمد کرو۔
3. اَے سُورج!اَے چاند! اُس کی حمد کرو۔اَے نُورانی سِتارو!سب اُس کی حمد کرو۔
4. اَے فلکُ الافلاک! اُس کی حمد کرو۔اور تُو بھی اَے فضا پر کے پانی!
5. یہ سب خُداوند کے نام کی حمد کریں۔کیونکہ اُس نے حُکم دِیا اور یہ پَیدا ہو گئے۔