زبُو 144:1-8 Urdu Bible Revised Version (URD)

1. خُداوند میری چٹان مُبارک ہوجو میرے ہاتھوں کو جنگ کرنااور میری اُنگلیوں کو لڑنا سِکھاتا ہے۔

2. وہ مُجھ پر شفقت کرنے والا اور میرا قلعہ ہے۔میرا اُونچا بُرج اور میرا چُھڑانے والا ۔وہ میری سِپر اور میری پناہ گاہ ہےجو میرے لوگوں کو میرے تابِع کرتا ہے۔

3. اَے خُداوند! اِنسان کیا ہے کہ تُو اُسے یاد رکھّے؟اور آدم زاد کیا ہے کہ تُو اُس کا خیال کرے ؟

4. اِنسان بُطلان کی مانِند ہے۔اُس کے دِن ڈھلتے سایہ کی مانِند ہیں۔

5. اَے خُداوند! آسمانوں کو جُھکا کر اُتر آ۔پہاڑوں کو چُھو تو اُن سے دُھواں اُٹھے گا۔

6. بِجلی گِرا کر اُن کو پراگندہ کر دے۔اپنے تِیر چلا کر اُن کو شِکست دے۔

7. اُوپر سے ہاتھ بڑھا۔مُجھے رہائی دے اور بڑے سَیلابیعنی پردیسیوں کے ہاتھ سے چُھڑا

8. جِن کے مُنہ سے بطالت نِکلتی رہتی ہےاور جِن کا دہنا ہاتھ جُھوٹ کا دہنا ہاتھ ہے۔

زبُو 144