6. مَیں اپنے ہاتھ تیری طرف پَھیلاتا ہُوں۔میری جان خُشک زمِین کی مانِند تیری پیاسیہے ۔ (سِلاہ)
7. اَے خُداوند!جلد مُجھے جواب دے ۔ میری رُوحگُداز ہو چلی۔اپنا چہرہ مُجھ سے نہ چُھپا۔اَیسا نہ ہو کہ مَیں قبر میں اُترنے والوں کی مانِندہو جاؤُں۔
8. صُبح کو مُجھے اپنی شفقت کی خبر دےکیونکہ میرا توکُّل تُجھ پر ہے۔مُجھے وہ راہ بتا جِس پر مَیں چلُوںکیونکہ مَیں اپنا دِل تیری ہی طرف لگاتا ہُوں۔
9. اَے خُداوند!مُجھے میرے دُشمنوں سے رہائی بخشکیونکہ مَیں پناہ کے لِئے تیرے پاس بھاگآیا ہُوں۔