1. اَے خُداوند!مَیں نے تیری دُہائی دی ہے ۔ میریطرف جلد آ۔جب مَیں تُجھ سے دُعا کرُوں تُو میری آواز پرکان لگا۔
2. میری دُعا تیرے حضُور بخُور کی مانِند ہواور میرا ہاتھ اُٹھانا شام کی قُربانی کی مانِند۔
3. اَے خُداوند!میرے مُنہ پر پہرا بِٹھا۔میرے لبوں کے دروازہ کی نِگہبانی کر۔
4. میرے دِل کو کِسی بُری بات کی طرف مائِل نہہونے دےکہ بدکاروں کے ساتھ مِل کرشرارت کے کاموں میں مصرُوف ہو جائےاور مُجھے اُن کے نفِیس کھانے سے باز رکھ۔
5. صادِق مُجھے مارے تو مہربانی ہو گی۔وہ مُجھے تنبِیہ کرے تو گویا سر پر رَوغن ہو گا۔میرا سر اِس سے اِنکار نہ کرےکیونکہ اُن کی شرارت میں بھی مَیں دُعا کرتارہُوں گا۔