13. کیونکہ میرے دِل کو تُو ہی نے بنایا۔میری ماں کے پیٹ میں تُو ہی نے مُجھے صُورت بخشی ۔
14. مَیں تیرا شُکر کرُوں گا کیونکہ مَیں عجِیب و غرِیبطَور سے بنا ہُوںتیرے کام حَیرت انگیز ہیں۔میرا دِل اِسے خُوب جانتا ہے۔
15. جب مَیں پوشِیدگی میں بن رہا تھااور زمِین کے اسفل میں عجِیب طَور سے مُرتّبہو رہاتھاتو میرا قالِب تُجھ سے چُھپا نہ تھا۔
16. تیری آنکھوں نے میرے بے ترتِیب مادّےکو دیکھااور جو ایّام میرے لِئے مقرّر تھےوہ سب تیری کِتاب میں لِکھے تھے۔جبکہ ایک بھی وجُود میں نہ آیا تھا۔
17. اَے خُدا! تیرے خیال میرے لِئے کَیسے بیش بہا ہیں۔اُن کا مجمُوعہ کَیسا بڑا ہے !
18. اگر مَیں اُن کو گِنُوں تو وہ شُمار میں ریت سے بھیزِیادہ ہیں۔جاگ اُٹھتے ہی تُجھے اپنے ساتھ پاتا ہُوں۔