زبُو 130:1-6 Urdu Bible Revised Version (URD)

1. اَے خُداوند! مَیں نے گہراؤ میں سے تیرے حضُورفریاد کی ہے۔

2. اَے خُداوند! میری آواز سُن لے۔میری اِلتجا کی آواز پرتیرے کان لگے رہیں۔

3. اَے خُداوند! اگر تُو بدکاری کو حِساب میں لائےتو اَے خُداوند! کَون قائِم رہ سکے گا؟

4. پر مغفرت تیرے ہاتھ میں ہےتاکہ لوگ تُجھ سے ڈریں۔

5. مَیں خُداوند کا اِنتظار کرتا ہُوں ۔ میری جان مُنتظِر ہےاور مُجھے اُس کے کلام پر اِعتماد ہے۔

6. صُبح کا اِنتظار کرنے والوں سے زِیادہ۔ہاں صُبح کا اِنتظار کرنے والوں سے کہیں زِیادہمیری جان خُداوند کی مُنتظِر ہے ۔

زبُو 130