1. مَیں خُوش ہُؤا جب وہ مُجھ سے کہنے لگےآؤ خُداوند کے گھر چلیں۔
2. اَے یروشلِیم ! ہمارے قدمتیرے پھاٹکوں کے اندر ہیں۔
3. اَے یروشلِیم ! تُو اَیسے شہر کی مانِند ہےجو گُنجان بنا ہو۔
4. جہاں قبِیلے یعنی خُداوند کے قبِیلےاِسرائیل کی شہادت کے لِئےخُداوند کے نام کا شُکر کرنے کو جاتے ہیں۔