5. مَیں نے مُصِیبت میں خُداوند سے دُعا کی۔خُداوند نے مُجھے جواب دِیا اور کُشادگی بخشی۔
6. خُداوند میری طرف ہے مَیں نہیں ڈرنے کا۔اِنسان میرا کیا کر سکتا ہے؟
7. خُداوند میری طرف میرے مددگاروں میں ہے۔اِس لِئے مَیں اپنے عداوت رکھنے والوں کو دیکھلُوں گا۔
8. خُداوند پر توکُّل کرنااِنسان پر بھروسا رکھنے سے بہتر ہے۔
9. خُداوند پر توکُّل کرنااُمرا پر بھروسا رکھنے سے بہتر ہے۔
10. سب قَوموں نے مُجھے گھیر لِیا۔مَیں خُداوند کے نام سے اُن کو کاٹ ڈالُوں گا۔
11. اُنہوں نے مُجھے گھیر لِیا ۔ بیشک گھیر لِیا۔مَیں خُداوند کے نام سے اُن کو کاٹ ڈالُوں گا۔
12. اُنہوں نے شہد کی مکھِّیوں کی طرح مُجھے گھیر لِیا۔وہ کانٹوں کی آگ کی طرح بُجھ گئے۔مَیں خُداوند کے نام سے اُن کو کاٹ ڈالُوں گا۔
13. تُو نے مُجھے زور سے دھکیل دِیا کہ گِر پڑُوںلیکن خُداوند نے میری مدد کی۔
14. خُداوند میری قُوّت اور میرا گِیت ہے۔وُہی میری نجات ہُؤا۔
15. صادِقوں کے خَیموں میں شادمانی اور نجات کیراگنی ہے۔خُداوند کا دہنا ہاتھ دِلاوری کرتا ہے۔
16. خُداوند کا دہنا ہاتھ بُلند ہُؤا ہے۔خُداوند کا دہنا ہاتھ دِلاوری کرتا ہے۔