زبُو 118:10-14 Urdu Bible Revised Version (URD)

10. سب قَوموں نے مُجھے گھیر لِیا۔مَیں خُداوند کے نام سے اُن کو کاٹ ڈالُوں گا۔

11. اُنہوں نے مُجھے گھیر لِیا ۔ بیشک گھیر لِیا۔مَیں خُداوند کے نام سے اُن کو کاٹ ڈالُوں گا۔

12. اُنہوں نے شہد کی مکھِّیوں کی طرح مُجھے گھیر لِیا۔وہ کانٹوں کی آگ کی طرح بُجھ گئے۔مَیں خُداوند کے نام سے اُن کو کاٹ ڈالُوں گا۔

13. تُو نے مُجھے زور سے دھکیل دِیا کہ گِر پڑُوںلیکن خُداوند نے میری مدد کی۔

14. خُداوند میری قُوّت اور میرا گِیت ہے۔وُہی میری نجات ہُؤا۔

زبُو 118