1. خُداوند کی حمد کرو۔مَیں راست بازوں کی مجلِس میں اور جماعت میںاپنے سارے دِل سے خُداوند کا شُکر کرُوں گا۔
2. خُداوند کے کام عظِیم ہیں۔جو اُن میں مسرُور ہیں اُن کی تفتِیش میں رہتے ہیں۔
3. اُس کے کام جلالی اور پُر حشمت ہیںاور اُس کی صداقت ابد تک قائِم ہے۔
4. اُس نے اپنے عجائِب کی یادگار قائِم کی ہے۔خُداوند رحِیم و کرِیم ہے۔